پی ٹی آئی کے صدر کا تین قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
لیکشن شفاف نہ ہونے دیئے گئے تو ملک کے اندر جو ہنگامہ ہو گا لوگ ساری تاریخ بھول جائیں گے، چوہدری پرویز الہیٰ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نےکہا ہے کہ اگر الیکشن شفاف نہ ہونے دیئے گئے تو ملک کے اندر جو ہنگامہ ہو گا لوگ ساری تاریخ بھول جائیں گے پی ٹی آئی کے صدر نے تین قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ تین قومی اور تین صوبائی اسمبلی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔ لیول پلیئنگ فیلڈ پر انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہی کوئی نہیں لیول کیا ہونا ہے، صحافی نے پوچھا کیا پارٹی چیئرمین پر آپ کو کوئی اعتراض ہے؟ جس پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
“الیکشن شفاف نہ ہونے دیئے گئے تو ملک کے اندر جو ہنگامہ ہو گا لوگ ساری تاریخ بھول جائیں گے” - صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی
— PTI (@PTIofficial) December 21, 2023
pic.twitter.com/SOoq7qkpjh
تحریک انصاف کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن نہ ہونے دیا تو ملک کو نقصان ہو گا، ایسا نقصان ہو گا کہ لوگ ساری تحریک کو بھول جائیں گے، انتخابات ہونے دیں، اچھی سوچ اور کام کی بنیاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دونوں لاڈلوں نواز اور شہباز نے جو کیا ہے غریبوں کو کھانے کو کچھ نہیں مل رہا، ابھی کل دوبارہ گیس کی قیمت بھی بڑھی ہے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، مجھے دو مرتبہ اٹیک ہوا ہے مگر ہسپتال نہیں جانے دے رہے، یہ کونسا جنگل کا قانون ہے۔
پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی
- 3 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 4 گھنٹے قبل
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
- 5 گھنٹے قبل
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 5 گھنٹے قبل
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت
- 6 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 3 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل
ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
- 6 گھنٹے قبل