پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ اور انتظامیہ کی پری پول دھاندلی پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر
درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں حکومتوں کو فریق بنایا ہے


چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے انتظامیہ کی پری پول دھاندلی پر اور 8 فروری کے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کر دی۔
تاہم پی ٹی آئی حلقوں کے مطابق چونکہ ہائیکورٹس سے پارٹی کے حق میں حکم جاری ہونے کا امکان نہیں اس لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
جمعرات کو ہی پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی الیکشن اور بلے کے نشان سے متعلق ایک درخواست مختصر حکم کے ساتھ نمٹا دی جس میں معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا گیا۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے انتظامیہ کی پری پول دھاندلی پر سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کر دی pic.twitter.com/vASFnLzlxb
— PTI (@PTIofficial) December 21, 2023
سپریم کورٹ میں درخواست چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے دائر کی۔ انہوں نے درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں حکومتوں کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں کہاگیا ہےکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں، پی ٹی آئی کو انتخابی عمل میں بلاتفریق شرکت کی اجازت کے احکامات دیئے جائیں۔سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی وساطت سے دائر کی گئی۔
یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جو عوامی مفاد سے متعلق ہے۔ شعیب شاہین نے امیدواروں کو ہراساں کرنے کیخلاف اور لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہ ہونے پر الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کی۔ درخواست دائر کرنے کے بعد شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ انہوں نے شواہد بھی جمع کرائے ہیں۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 20 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 21 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل


