چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ملک میں حکومت کا طرزِ عمل غیر جمہوری ہوتا جا رہا ہے اور ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے


وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی اور پارلیمانی ماحول کی بہتری کے لیے بات چیت ناگزیر ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان کو مؤثر اور فعال رکھنے، قانون سازی کو بہتر بنانے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لیے اپوزیشن کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پیغام وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق دیا جا رہا ہے، اور حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ایک بار پھر دہرا دی جاتی ہے۔
دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ملک میں حکومت کا طرزِ عمل غیر جمہوری ہوتا جا رہا ہے اور ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔"
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں عوام نے عمران خان کی حمایت میں احتجاج کیا، لیکن حکومت اب بھی انتقامی اقدامات سے باز نہیں آ رہی۔
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 180 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، مگر صرف 90 کے قریب نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
ادھر این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، زرتاج گل، جمشید دستی اور دیگر رہنماؤں کو غیر آئینی طریقے سے نااہل قرار دیا گیا، جس پر بھی پی ٹی آئی نے اعتراض اٹھایا ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس طرح کی نااہلی کا کوئی آئینی اختیار موجود نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ "ہم نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمارا مقصد ملک میں جمہوریت کی بقا ہے، لیکن ہر محاذ پر ہماری آواز کو دبایا گیا۔"

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 12 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 12 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل





.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)

