آئمہ بیگ کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں


پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، وہیں کئی صارفین اس بات پر سوالات اٹھا رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ ممکن ہے؟تاہم شادی کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے پہلے اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور کچھ عرصے تک تعلقات کے بعد انہوں نے منگنی کی تھی۔ لیکن ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں، آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آنے لگی اور دونوں کو مختلف عوامی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا جاچکا ہے۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل






