ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم،حسن نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی شاندار چھلانگ
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت ہی کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نےنمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت ہی کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے حسن نواز نے 24 درجے ترقی کے بعد 30 ویں پوزیشن حاصل کی، جب کہ صائم ایوب نے 25 درجے بہتری کے ساتھ 38 ویں نمبر پر جگہ بنائی۔
دوسری طرف پاکستان کے اسٹار بیٹر بابراعظم کو 3 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اب 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بھارت کے یشسوی جیسوال نے ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے 10 ویں پوزیشن سنبھالی، جب کہ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے دو درجے بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
بولرز کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر سفیان مقیم نے 69 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 35 ویں نمبر پر رسائی حاصل کی، جب کہ محمد نواز نے 51 درجے بہتری کے بعد 56 ویں نمبر پر جگہ بنا لی۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 6 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل








