علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل خفیہ طریقے سے چلایا جا رہا ہے، جو کہ ایک غیرمنصفانہ عمل ہےان کے مطابق حکومت چاہتی ہے


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ پولیس اہلکار خود آ کر کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ سڑکوں پر نکلے، اور انہیں اڈیالہ جیل جانے سے روکا گیا۔ ان کے مطابق جیل روڈ پر 400 سے زائد پولیس اہلکار آنسو گیس لیے تعینات تھے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عوام کے جذبے کا امتحان نہ لیا جائے، بلکہ حکومت کے خوف کو آزمایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ارکانِ اسمبلی کل نہیں آئے، تو آئندہ ضرور آئیں گے۔ ہمیں خوشی ہے کہ عوام اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں جھوٹی گواہیوں کی بنیاد پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل خفیہ طریقے سے چلایا جا رہا ہے، جو کہ ایک غیرمنصفانہ عمل ہے۔ ان کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ اس کیس میں بھی جلد از جلد سزا سنا دی جائے، حالانکہ منصفانہ ٹرائل میں وکلاء، میڈیا اور اہلِ خانہ کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو نااہل کیا گیا اور متعدد کو سزائیں دی گئیں، جبکہ الیکشن کمیشن کو سب کو نااہل کرنے کی جلدی ہے۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ اب 27ویں اور 28ویں آئینی ترامیم لائی جا رہی ہیں، اور مختلف افراد کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کے بقول، انہیں خود بھی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 10 منٹ قبل

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟
- 7 گھنٹے قبل

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا
- 7 گھنٹے قبل

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم،حسن نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی شاندار چھلانگ
- 4 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 2 گھنٹے قبل

امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے نئی ویزا شرط کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل