مظفر آباد: محسن نقوی کی شہید میجر رب نواز کے گھر آمد ،اہل خانہ سےاظہار تعزیت
شہدا کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے شہدا وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے،محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۂ ہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہیدکے والد ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی،وزیر داخلہ نےمیجر رب نواز کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
دوران ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیااور شہید کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں،اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ میجر رب نواز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی،ان کا کہنا تھا کہ میجر رب نواز قوم کے ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہاکہ شہدا کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ شہدا وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہدا کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔
اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار، ڈی آئی جی یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق اور ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ میجر رب نواز نے چند روز قبل بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی زیر نگرانی دو نئے فضائی دفاعی میزائلوں کا کامیاب تجربہ
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب ،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مزید 10 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب : شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تربیلا ڈیم 90 فیصد تک بھر گیا
- 24 منٹ قبل

اسرائیلی کارروائیوں میں مزید 63 فلسطینی شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی
- 30 منٹ قبل

نادرا کی جانب سے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی نئی سہولت متعارف
- 3 گھنٹے قبل
افغانستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 14 گھنٹے قبل

قانون کے محافظ یا قانون شکن ، کراچی اسٹیل مل سے سامان چوری کرنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 14 گھنٹے قبل