اربعین کے لیے زمین راستہ بند کرنے کا فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا،محسن نقوی


اسلام آباد: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اربعین پر زائرین کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی 4 خصوصی پروازیں 8 تا 11 اگست کراچی سے روانہ ہوں گی، اور زائرین کے لیے نجف سے واپسی کے لیے 18 تا 21 اگست پروازیں شیڈول ہیں،پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے اور مارکیٹ کی ضرورت پر مزید پروازیں بھی شیڈول کی جائیں گی۔
پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کے فضائی سفر کی اجازت ہو گی۔ تاہم زمینی راستے عراق ایران جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اربعین کے لیے زمین راستہ بند کرنے کا فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا، یہ فیصلہ عوام کے تحفط اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ اور پروازوں میں اضافہ کر کے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 8 hours ago

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 6 hours ago

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 4 hours ago

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 8 hours ago

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 7 hours ago

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 hours ago

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- 2 hours ago

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 2 hours ago

اترا کھنڈ: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 minutes ago

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 2 hours ago
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 3 hours ago