Advertisement
پاکستان

دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

اس دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر ، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے ممالک کے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں کے انعقاد سمیت مختلف تقریبات منعقد ہوں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 5th 2024, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج '' یوم حق خود ارادیت'' اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ اپنے بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یوم حق خود ارادیت منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ اس دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر ، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے ممالک کے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں کے انعقاد سمیت مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔

5جنوری1949ء کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کا اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق تسلیم کیاگیاتھا۔ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ نے تیرہ اگست 1948ء اور پانچ جنوری 1949ء کی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج کے جاری مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لئے آج آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، جلوس، سیمینار اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔مظفرآباد میں پاسبان حریت سمیت دوسری حریت پسند تنظیموں نے برہان وانی شہید چوک میں ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ریلی کے شرکاء مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی طرف مارچ کریں گے۔

Advertisement
دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے

دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل، مکمل سکواڈ سامنے آ گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل، مکمل سکواڈ سامنے آ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے

  • 7 منٹ قبل
5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک

5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک

  • 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی  اور  بشریٰ بی بی کیخلاف   تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

  • ایک گھنٹہ قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم

صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

  • 6 گھنٹے قبل
دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

  • 6 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
9 مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

9 مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  • 4 گھنٹے قبل
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ

9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement