چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
سائلین عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کی جاسکے گی


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد گھر بیٹھے کیسز کی معلومات ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے عملی طور اقدامات کرہی ہے اور اس میں ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں سب سے پہلے سائلین کے قیمتی وقت اور پیسے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے سائلین کو ان کے کیسز سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کی جاسکے گی۔
اس اقدام سے سائلین گھر بیٹھے اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کراپنے کیسز بارے اپ ڈیٹ حاصل کریں گے ، نئے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز اسی ماہ سے ہوگا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نےنئے منصوبے کا ٹاسک ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد کو سونپ دیا۔
لاہور ہائیکورٹ پاکستان کی واحد ہائیکورٹ ہوگی جہاں اس سہولت کا آغاز ہوگا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے ویژن کے مطابق سائلین اور وکلاء کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں اقدامات کررہی ہیں ۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل





