ملک کے بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈجبکہ بعض علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا


صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا، سکردو میں پارہ منفی 11 تک گر گیا جبکہ گوپس اور استور میں منفی 10اور لہہ میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت اور کالام میں پارہ منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں پارہ منفی 6 رہا، دیر اور چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، وادیاں اور نظارے حسین ہو گئے۔
چترال میں شدید برفباری سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ادھر پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک بند ہے، موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 hours ago






