علاقائی
پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حملے تیزی کے ساتھ جاری ہیں،محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کورونا کے باعث صورت حال کو مدنظر رکھتے اہم فیصلہ کیا،اس ضمن میں 23 اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز 7 جون تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے گیارہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, پنجاب کےسولہ اضلاع جھنگ، چنیوٹ، بہاولپور، چکوال، حافظ آباد،جہلم، منڈی بہاوالدین، ناروال، ننکانہ صاحب ، ساہیوال، چکوال، پاکپتن، قصور ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولز 24 مئی بروز پیر سے ہفتے میں 4 دن کھلیں گے, گورنمنٹ کی جانب سے وضع کردہ کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔
NOTIFICATION:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 21, 2021
Public & Private Schools of Punjab in the following Districts will open for 4 days a week. Schools will be allowed to call students on alternate days with 50% attendance starting Monday May 24, 2021. Remaining Districts to be decided in next meeting. Follow SOPs. pic.twitter.com/nyKTaK5T0U
دوسری جانب کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ پر صوبہ خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع میں تعلیمی ادارے تاحال بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا،پشاور سمیت 5 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رکھنے والے 23 اضلاع میں جامعات اور کالجز 7 جون تک بند ہوں گے جبکہ 5 فیصد سے کم کورونا مثبت کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز کی کم شرح والے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کا اعلان کردیا گیا،5 فیصد سے کم کورونا کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے،جبکہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، لوئر دیر، اپر دیر، باجوڑ، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، ہری پور، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے،جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
24مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے۔
تفریح
شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا
بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
جبکہ اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔
اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورخان ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
دنیا
دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت
دریافت ہو نے والے سونے کےذخیرےکی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے،اور مکنہ طور پر سونے کے اس ذخیرہ کو دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونےکی موجودگی کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے،مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔
واضح رہے چین دنیا میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو کل سونے کا 10 فیصد ہے۔
جبکہ اس سے قبل سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں، اب چین بھی اس صف میں شامل ہو جائے گا۔
علاقائی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی
الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔
جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟