نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع، ہنگامی امدادی ادارے اور مسلح افواج کے حکام بھی ایئر بیس پر موجود تھے

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان نے غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بیس ٹن امدادی اشیاء کی چوتھی کھیپ روانہ کی ہے۔
یہ امدادی سامان پاک فضائیہ کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیع، ہنگامی امدادی ادارے اور مسلح افواج کے حکام بھی ایئر بیس پر موجود تھے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند اور وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔
وزیر خارجہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے فوری طور پر جنگ بندی اور غزہ کے عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر فلسطینی سفیر نے امدادی سامان فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
امدادی اشیاء کی چوتھی کھیپ میں جراحی اور طبی اشیائ، کھانے کی خشک چیزیں اور حفظانِ صحت کی کٹس سمیت ضروری اشیاء شامل ہیں۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 4 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 17 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 20 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 17 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 20 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 17 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago




