ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ نے کہا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس میں ہیں، جاری حالیہ پیشرفت کے تناظر میں اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے


پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان زممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ اس کا ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کی گئی فوجی کارروائی ایران یا اس کے اداروں کے خلاف نہیں بلکہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ،اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ آج کی کارروائی کا واحد مقصد اعلی ترین قومی مفاد میں پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش رکھتا ہے ، ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا تحفظ اور خود مختاری مقدس اور ناقابل تسخیر ہے۔
انہوں نے دروزقبل کئے گئے ایرانی حملے سے پاکستان سے کسی بھی قسم کی معلومات کے تبادلے کی اطلاع کو سختی سے مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ نے کہا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس میں ہیں، جاری حالیہ پیشرفت کے تناظر میں اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 16 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 21 گھنٹے قبل



