انہوں نے کہا کہ آپ بلاول کو ایک موقع دیں میں ملک کی قسمت بدل دوں گا، شیر یا کسی اور جماعت کے پاس کوئی پلان یا منصوبہ نہیں ہے


دادو: دادو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، عوام مجھے بھاری اکثریت دیں اور تیر کے علاوہ کسی کو ووٹ دے کر اپنا قیمتی ووٹ ضائع نہیں کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی، عوام کو پی پی کے تمام امیدواروں کو جتوانا ہے، اگر موقع دیا گیا تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرے کو بڑھائیں گے، غریب خواتین کو کاروبار کیلیے بلا سود قرض دیں گے، حکومت میں آئے تو بے نظیر کسان کارڈ بنائیں گے، جس سے مفت بیچ، کھاد، یوریا، فصلوں کی بہترین قیمت دلوائی جاسکے گی جبکہ مزدوروں کیلیے مزدو کارڈ، یوتھ کارڈ کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو امداد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص تین بار وزیراعظم بن کر ناکام ہوا تو اُسے کس خوشی میں ہم چوتھی بار اپنا وزیراعظم مان لیں، ہم نہیں مانتے کہ چوتھی بار ایسے شخص کو وزیراعظم بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آپ بلاول کو ایک موقع دیں میں ملک کی قسمت بدل دوں گا، شیر یا کسی اور جماعت کے پاس کوئی پلان یا منصوبہ نہیں ہے۔

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 10 hours ago

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 9 hours ago

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 4 hours ago

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 10 hours ago

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 hours ago

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 7 hours ago

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 10 hours ago

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 9 hours ago

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 5 hours ago

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 7 hours ago







.webp&w=3840&q=75)