Advertisement
تفریح

پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی آج منائی جارہی ہے

انہوں نے مجموعی طور پر 1500 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ حکومتِ پاکستان نے گلوکارہ مہناز کی فنی خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 20th 2024, 12:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی آج منائی جارہی ہے

آج مشہور پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی برسی منائی جارہی  ہے ۔ چار دہائیوں تک آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ مہناز بیگم سن 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔

مہناز کا اصل نام کنیز رضا تھا وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوز خواں کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں ۔

انہوں نے سرسید گرلز کالج سے بی اے کیا اور 1972 میں باقاعدہ طور پر فن موسیقی میں قدم رکھا۔

امیر امام نے مہناز بیگم کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام 'نغمہ زار' کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا۔ ٹیلی وژن پر گائیکی کے بعد ان کی شہرت فلم اسکرین تک جاپہنچی۔ مہناز نے اس کے بعد کئی برسوں تک ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی مسحورکن آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی ۔

انہوں نے مجموعی طور پر 1500 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ حکومتِ پاکستان نے گلوکارہ مہناز کی فنی خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا  ۔

مہناز بیگم طویل عرصے سے علیل تھیں 19جنوری 2013 کو امریکا سفر کے دوران راستے میں ہی ان کی حالت بگڑ گئی ۔ جہاز کو بحرین اتار کر انھیں بحرین کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ کراچی میں مدفون ہیں ۔

Advertisement
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 10 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
Advertisement