اسرائیلی حملوں سے غزہ میں ہزاروں گھر تباہ، نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 15 کروڑ ڈالر
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 11 روز جاری رہنے والے حملوں کے بعد فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ بمباری میں 2 ہزار گھر تباہ ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر نقصانات کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق غزہ ورکس اینڈ ہاؤسنگ وزارت کے ڈپٹی ناجی سرہان نے بتایا کہ 11 روزہ جنگ میں 2 ہزار سے زائد رہائشی یونٹ جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
ناجی سرہان نے بتایا کہ غزہ میں پولیس کے درجنوں دفاتر کے ساتھ 4 مساجد بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے صنعتی زون میں زیادہ تر فیکٹریاں تباہ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے ابتدائی طور پر لگائے گئے نقصان کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر ہے اور تاحال نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
دوسری جانب دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فسلطینی حکام کی جانب تاحال اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا حتمی تخمینہ لگانا مشکل ہے لیکن یہ نقصان اربوں ڈالر پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں اقوام متحدہ کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 77 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، 6 ہستال اور 11 ہیلتھ کیئر کلینکس تباہ ہوگئے۔
تقریباً نصف خطے کے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جبکہ بمباری کی وجہ سے صاف پانی کے پلانٹوں کو بند کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی حملوں سے غزہ کی پٹی کی مرکزی شاہراہیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ بجلی کے گرڈ کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے جس کے بعد لوشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ دو ہفتے کے اسرائیلی حملوں سے علاقے کے انفرا انسٹرکچر کو بحال ہونے میں اگر دہائیوں نہیں لگے تو کئی برس ضرور لگ جائیں گے۔
دوسری جانب مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے غزہ میں انفرا انسٹرکچر کی بحالی کے لیے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ اپنے ہنگامی رسپانس فنڈ سے 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر جاری کرے گا جبکہ برطانیہ نے 45 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
اس ضمن میں امریکا کی جانب سے امداد کا اعلان متوقع ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago





