Advertisement
پاکستان

سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک شامل، این سی او سی

اسلام آباد: این سی اوسی اجلاس میں ان باونڈ ٹریول پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 24 2021، 9:05 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی اوسی اجلاس ہوا، اس اجلاس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پرایس اوپیزکے اطلاق کے ‏حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

این سی اوسی نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ  ایس اوپیزکے یقینی نفاذ کے لیے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا ہے۔این سی اوسی اجلاس میں ان باونڈ ٹریول پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق  سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا،کیٹگری سی میں شامل نئے ممالک پر پابندیوں کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔‎ ‎بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں بیماری کی تشخیص کے لیے سخت ایس او ‏پیزکا اطلاق کیا جارہا ہے۔یواے ای اوربحرین سے کورونا مثبت کیسزپاکستان آنے کے بعد مخصوص لیبارٹریوں ‏کے ٹیسٹ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement