اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او کی پالیسی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ چینی سکینڈل میں جہانگیرترین ملوث ہوئے تونہیں چھوڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نو این آر او کی پالیسی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا،حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، مخالفوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی تو اپنوں کے ساتھ کیوں کریں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کسی پریشرگروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، ہماری پوری سیاسی جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کے لیے تھی، ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اگرحکومت گرانا کسی کا مقصد ہے تو شوق پورا کر لے، ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آکر اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کورکمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے متنازعہ ٹویٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔کورکمیٹی ارکان کی الیکشن کمیشن کے ٹویٹ کی شدید مذمت کی۔کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ٹویٹ کے ذمہ دارمجرم کونوکری سے نکالا جائے، ایسا ادارہ جس پرسوال اٹھتے رہے ہیں اسے محتاط ہونا چاہیے تھا، ملوث عناصرکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
کور کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔خیبرپختون خواہ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اسی سال کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور کے پی کے کو انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
کور کمیٹی کو گروتھ 4 فیصد تک آنے،ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے پر بریفنگ دی گئی۔کور کمیٹی نے وزیر اعظم کی قیادت اورمعاشی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔کورکمیٹی کا کہنا ہے کہ معاشی اہداف میں کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کیا جائے۔
مجموعی سیاسی صورتحال اور جہانگیر ترین کے معاملے پربھی کور کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔آزادکشمیر کے انتخابات کے حوالے سےامیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے قبل ہوم ورک پر بریفنگ دی گئی۔
کور کمیٹی نے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کاانتخاب میرٹ پر ہوگا۔کور کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ہرسطح کے کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 3 hours ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 6 hours ago

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 5 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 5 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 5 hours ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 32 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 37 minutes ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 8 minutes ago

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 7 hours ago