غزہ : اسرائیلی فورسز کے حمایت یافتہ اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد بھی کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی کے تیسرے روز اسرائیلی فورسز کے حمایت یافتہ اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کردیا ہے۔
بیت المقدس کی نگرانی کرنے والی اسلامی اتھارٹی کے مطابق ، اسرائیلی پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ساتھ درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی کے احاطے میں علی الصبح حملہ کیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز مسجد میں فجر کی نماز پڑھنے والے فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا تھا اور اسرائیلی یہودی آباد کاروں کو اس کمپاؤنڈ میں حملہ کرنے کے لئے راستہ بنانے کے لئے انھیں "حد سے زیادہ پیٹا" تھا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے کی وجہ سے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ فادی الیان اور کم و بیش چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے راستے جانے والے دروازوں پر پابندیاں بڑھا دیں ہیں اور 45 سال سے کم عمر کے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 20 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago





