جی این این سوشل

دنیا

وزیر اعظم بورس جانسن کا ایک اور شادی کرنے کا فیصلہ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دوسری شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہوگئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا ایک اور شادی کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم کا ایک اور شادی کرنے کا فیصلہ

برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 30 جولائی کو  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن  نے 33 سالہ کیری سائمنڈ  سے فروری میں منگنی کی تھی، برطانوی وزیراعظم کی یہ دوسری شادی ہوگی۔

اس سےقبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ  اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔

گزشتہ برس اپریل میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں ہوئی۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے لندن میں واقع اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔

بچے کی پیدائش سے قبل اس کی والدہ کیری سائمنڈز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ بچے کی پیدائش سے تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی تھیں۔

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز  بھی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی  ہو گئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو  گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی  ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی  ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا  دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

انسٹا گرام  صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو  ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو  بھی پن کرسکیں گے۔

انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی  دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے  نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ کر یش ،انڈیکس میں 3800 پوائنٹس  کی کمی

کارباری ہفتے کے دوسرے روز  منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے کئی روز سے بلند کی سطح کو چھو رہی تھی۔

آج صبح کاروبارکے شروع میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مگر  بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں  ہونے والی بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔

جبکہ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll