Advertisement
پاکستان

این سی او سی کا شعبہ سیاحت سے متعلق اہم فیصلہ

لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ایس او پیز کے یقینی نفاذکے لیے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 25th 2021, 2:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت ہونے والے  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) میں مزید اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ایس او پیز کے یقینی نفاذ کے لیے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا۔

این سی او سی نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کی،سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا،کیٹگری سی میں شامل نئے ممالک پر پابندیوں کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا،یو اے ای اور بحرین سے کورونا مثبت کیسز پاکستان آنے کے بعد مخصوص لیبز کے ٹیسٹ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز کی شرح میں کمی پر این سی او سی نے سیاحتی مقامات سیاحوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا، ہونے والے اہم اجلاس میں  ان باونڈ ٹریول پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا،بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں بیماری کی تشخیص کے لیے سخت ایس او پیز کا اطلاق کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کی گئیں ہیں،این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے، این سی او سی حکام کا کہناتھا کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں۔

علاوہ ازیں ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے، یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کریں گے۔

Advertisement
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 20 hours ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 days ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 16 hours ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • a day ago
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 18 hours ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 12 hours ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 18 hours ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 days ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 12 hours ago
Advertisement