جی این این سوشل

پاکستان

سابق گورنر پنجاب پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر ضمانت پر رہا

کسی کو بھی بغیر اجازت ریلیاں اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق گورنر پنجاب پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر   ضمانت پر رہا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو لاہور میں پولیس نے رہا کر دیا۔

پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بغیر اجازت ریلیاں اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے والد اور سابق گورنر پنجاب 82 سالہ میاں اظہر کو این اے 129 میں جلسہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور۔

حماد اظہر نے لکھا کہ ان کے والد کو بزدل اور خوف زدہ حکومت کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب وزیرآباد سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری محمد یوسف کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ محمد یوسف 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے، انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں مچھر مارنے کی مہم، لوگوں کو آگاہی دینا اور ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا،اقوام متحدہ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

غزہ میں اقوام متحدہ اور مقامی وزارت صحت کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے جاری پولیو ویکسی نیشن مہم نے حالیہ دنوں میں ایک اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت گزشتہ روز تقریباً 72,611 بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کی تکمیل کے لیے غزہ کے کچھ مخصوص علاقوں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا، جس کا اعلان وزارت صحت کے عہدیدار نے’اے ایف پی‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے ساتھ 640,000 بچوں کی ویکسینیشن کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی" پر بھی اتفاق کیا تھا۔ دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کےمعاملات پر تردید کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے تک کوئی بمباری یا فوجی کارروائی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کی پٹی میں 67 حفاظتی ٹیکوں کے مراکز قائم کیے ہیں، جن میں وسطی غزہ میں ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور سکولوں میں 59 مراکز شامل ہیں، جب کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں بھی مہم کے دیگر مراحل شروع ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 92,000 سے زائد لوگ زخمی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

میانوالی: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی:  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

میانوالی: میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 2پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مفرور دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں یہ پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا نواں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll