جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی کیلئے جاسوسی کا الزام ،ایران نے 4 افراد کو پھانسی دے دی

صہیونی جاسوسی تنظیم موساد سے وابستہ ان چاروں افراد کو اصفہان میں وزارت دفاع کے ایک اہم سیکیورٹی مرکز پر بم دھماکا کرنا تھا، رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی کیلئے جاسوسی کا الزام ،ایران نے  4 افراد کو پھانسی دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد ہونے کے بعد ایران نے پیر کے روز چار افراد کو سزائے موت کی سزا دے دی۔ ان افراد پر اسرائیلی انٹیلی جنس آپریشن سے تعلق کا الزام تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ وہ اصفہان میں قائم ایران کی وزارتِ دفاع کے لیے ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں بم حملہ کرنے کی غرض سے عراق کے کردستان کے علاقے سے غیر قانونی طور پر ایرانی سرزمین میں داخل ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ان کا آپریشن 2022 کے موسمِ گرما میں اسرائیل کی موساد کی جانب سے ہونا تھا اور ایرانی انٹیلی جنس نے اسے روک دیا تھا۔ ایران اور اسرائیل دیرینہ دشمن ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام پر ایک دوسرے کے حریف ہیں۔

اسرائیل کا الزام ہے کہ ایران اس کے خلاف حملوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے متعدد ایرانی اہلکاروں اور سائنسدانوں کو قتل کیا ہے۔ اسرائیل ایسے اقدامات کی تصدیق یا تردید نہیں کرتا۔

جرم

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کی گاڑی پر گھر کے قریب فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کی سطح 9.6 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، ہماری معیشت درست سمت میں آچکی ہے۔ کم ٹیکس دینے والوں سے گزارش ہے کہ ملک کا بوجھ سنبھالیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ دے رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟ ملک خیرات پر نہیں چلتے اس کی ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر افراط زر کی شرح میں کمی لاکر اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں، ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنا اس امر کی غمازی ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جو چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں انہیں اپنانا چاہیے۔ ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز ملک کی معیشت میں اپنا حصہ شامل کریں ہم سے جو ہوسکا ان کے لیے کریں گے، آپ ہمیں مشورہ دیں آپ کے مشوروں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے مگر تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہےکہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll