بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 16 جنوری سے شروع ہوا تھا جو 2فروری تک مکمل ہو جائے گا، الیکشن کمیشن


8فروری 2024ء کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں، بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریس اداروں میں تسلی بخش طریقے سے ہورہاہے جو 2 فروری تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آر او کی طرف سے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 16 جنوری سے شروع ہوا تھا، جو 2فروری تک مکمل ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اداروں،آراو اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپر کی ڈیلیوری کا کام چاروں صوبوں کے لیے شروع ہو چکا ہے۔یہ ترسیل سڑک اور ہوائی دونوں ذریعوں سے کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں پیر 29 جنوری سے 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے عوام الناس کو دیگر معلومات کے علاوہ اپنے پولنگ سٹیشن کی معلومات حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔ ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجنا ہوگا ۔ تمام ووٹرز اپنے اورگھر والوں کے ووٹ کی تفصیلات بروقت حاصل کر لیں تاکہ پولنگ سٹیشن میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دریں اثناء الیکشن کمیشن نے اب تک 9 لاکھ76 ہزار درکار پولنگ عملے میں سے 96 فیصد عملے کی تربیت مکمل کر لی ہے بقیہ پولنگ عملے کی تربیت اگلے چار دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔
دوسری جانب کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان سے رپورٹس طلب کی ہیں تاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جا سکے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 16 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago




