پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا


بلاول بھٹو زرداری نےجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب مل کر تیر پر نشان لگائیں ہم شیر کا شکار کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا، میں آج اس جگہ پر موجود ہوں جہاں بینظیر بھٹو نے آخری خطاب کیا، آج پاکستان کے جو حالات ہیں ان حالات میں پاکستان کو پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کی جا رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گی، انتخابی منشور اور عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہمارا عوامی معاشی معاہدہ غربت کو ختم کردے گا۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے ووٹ کو عزت دو نعرا لگایا مگر عمل میں کیا، میں بتانا چاہتا ہوں اصل طاقت کا سر چشمہ عوام ہے، ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں ہوگا، اگر کوئی آئین پاکستان کو نہیں مانتا تو اس کو منہ توڑ جواب دینگے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کے خواہشمند ہیں لیکن ان کے پا س غریب عوام کیلئے کوئی منشور نہیں ہے ۔

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 3 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 32 منٹ قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 5 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 40 منٹ قبل










