چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سب سے پہلے تو قیوم صدیقی بتائیں کہ کیس خود چلانا ہے یا پریس ایسوسی ایشن کے صدر دلائل دیں گے؟


چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسٰی نے ہدایت کی ہے کہ تنقید کی بنیاد پر درج ہونے والے مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔ فیصلوں پرتنقید صحافی اورعام شہری بھی کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ کتنے کیسز ہیں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ یہ چار درخواستیں ہیں جن میں قیوم صدیقی اور اسد طور درخواستگزارہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ کیا جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے پاکستان بارکے نمائندے موجود ہیں؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی اب ختم ہو چکی۔
وکیل حیدروحید نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کو آزادی اظہار رائے کو ریگولیٹ کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی تھی جس پرعدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست بعد میں دیکھیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کہ صرف صحافیوں کی ہی نہیں بلکہ ججز کی بھی اظہار رائے ہو تی ہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سب سے پہلے تو قیوم صدیقی بتائیں کہ کیس خود چلانا ہے یا پریس ایسوسی ایشن کے صدر دلائل دیں گے؟ جس پرصحافی نے جواب دیا کہ میں کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago



