8 فروری کو انتخابات ملتوی ہو نے سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ جا ئیں گی ، انوار الحق کا کڑ
انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے نوکریوں، گھروں، سستی بجلی ، خوراک سمیت تمام انتخابی وعدوں کا براہ راست تعلق مستحکم معیشت سے ہے


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ کو آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امیدوار انتخابی مہم چلارہے ہیں اور تمام افواہیں آٹھ فروری کی شام دم توڑ جائیں گی۔
انتخابات سے پہلے اور بعد میں دھاندلی کی معمول کی شکایات کے متعلق وزیراعظم نے کہاکہ ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کو قوانین میں تمام نقائص دور کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ مبصرین نگرانی کریںگے اور مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ رپورٹنگ کریںگے۔انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے نوکریوں، گھروں، سستی بجلی ، خوراک سمیت تمام انتخابی وعدوں کا براہ راست تعلق مستحکم معیشت سے ہے ۔
انور الحق کا کڑ نے کہا کہ غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی کے بارے پاکستان نے صرف ان افراد کو نکالا ہے جن کا کوئی ریکارڈ یا شناخت نہیں تھا اور ایسے افراد مستند پاسپورٹ اور ویزا کے حصول کے بعد پاکستان واپس آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو محاصل اور ٹیکسوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کے منصوبے پیش کرنے چاہئیں۔وزیراعظم نے کہاکہ زیادہ ٹیکس وصولیوں سے حکومت عوام کو جوابدہ ہوگی۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 9 منٹ قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 13 منٹ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 28 منٹ قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل






