بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو انتخابات میں یکساں کوریج دینے کی ہدایت
پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے، لاہور ہائی کورٹ


لاہور ہائی کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل17ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے، عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشوربتانےکی تشہیربنیادی حق ہے۔
فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا کہ پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے ساتھ ہی پیمرا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں کی میڈیاپر مکمل کوریج بھی یقینی بنائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ آزاد اور شفاف الیکشن جمہوریت کے لیے لازم ہیں، ہر سیاسی جماعت کو آزادانہ الیکشن مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، سیاسی جماعتوں کواجتماع اور اپنا منشور عوام تک پہنچانےمیں مکمل آزادی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کاریمارکس دیئے کہ آزاد میڈیا بھی جمہوریت کیلئےاتنا ہی ضروری ہے ، آئین میں دی گئی آزادی اظہارسمیت دیگرحقوق کےبغیرالیکشن شفاف اور آزاد قرار نہیں دیے جاسکتے۔

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 5 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 9 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 5 گھنٹے قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 5 گھنٹے قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 6 گھنٹے قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 9 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 10 گھنٹے قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 6 گھنٹے قبل