Advertisement

یو اے ای اور شام کے درمیان 13 سال بعد دو طرفہ تعلقات بحال

امارات کے سفیر حسن احمد الشیشی نے دمشق میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 31st 2024, 8:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای  اور شام کے درمیان 13 سال بعد دو طرفہ تعلقات بحال

متحدہ عرب امارات اور شام کے درمیان 13سال بعد دو طرفہ تعلقات کی مکمل بحال ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امارات کے سفیر حسن احمد الشیشی نے دمشق میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شام کے وزیر خارجہ نےسفیر کی اسناد سفارت وصول کر لیں۔واضح رہے 13 برس پہلے منقطع کیے گئے تعلقات میں 2018 میں ایک بہتری آئی اور امارات نے شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔ تاہم باضآبطہ سفیر بھیجنے کے بجائے دمشق میں ناظم الامور مقرر کر دیا۔ تب سے امارات کے سفارتی مشن کے انچارج ناظم الامور ہی رہے۔

شام کے صدر بشارالاسد مارچ 2022 میں خلیج کی ممالک کے دورے پر آئے یہ ان کا طویل عرصے بعد عرب ملکوں کا پہلا دورہ تھا۔ 13 برس کی جنگ کے دوران باہمی تعلقات ختم ہوگئے تھے۔ بشار الاسد کے دورے کے بعد 6 فروری 2023 کو آنے والے زلزلے سے ترکیہ اور شام میں وسیع پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہوئی تو متحدہ عرب امارات کی طرف سے درجنوں طیاروں پر مشتمل امدادی سامان شام بھجوایا گیا۔

پچھلے سال ماہ مئی میں 22 رکنی عرب لیگ نے اتفاق کیا کہ شام کی رکنیت کو بحال کر دیا جائے۔ یہ عرب دنیا کا بشار الاسد کی طرف اہم قدم تھا کہ ایک طویل عرصے بعد عرب دنی امیں جاری تنازعات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔بشارا الاسد جو 2022 تک دو مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے تھے انہوں نے سعودی عرب میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس میں 2023 میں شرکت کی۔

اب متحدہ عرب امارات کے سفیر الشیشی ایسے موقع پر دمشق پہنچے ہیں جب ملک شام شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں خانہ جنگی کے دوران 5 لاکھ لوگ مارے جا چکے ہیں، لاکھوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے اور ملک کا بڑا حصہ تباہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے شام میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کے بدلے میں 16 ہزار شامی پاؤنڈز مل جاتے ہیں۔ 11 سال پہلے امریکی ڈالر کی قیمت 47 شامی پاؤنڈز تھے۔ شام کی کرنسی میں بدترین گراوٹ نے اس کی معاشی حالت اور عام آدمی کی زندگی کو تباہ کر رکے رکھ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق شامی حکومت کے زیر قبضہ نوے فیصد علاقے میں غربت کا راج ہے۔ تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے سخت پریشان ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس کے باوجود یہ اعلان کیا ہے کہ وہ خوراک کے سلسے میں اپنی معاونت کا پروگرام ختم کر رہا ہے۔ شام میں اس وجہ سے کافی تفتیش پائی جاتی ہے۔ 2011 میں جنگ شروع ہونے کے بعد متحڈہ عرب امارات نے دمشق سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 13 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 14 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 15 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 10 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 10 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
Advertisement