نوازشریف نے کہا کہ جھوٹ بول کر اپنی آخرت خراب نہیں کرنا چاہتا، آزمائے ہوئے کو بار بار آزمانا ٹھیک نہیں ہے


قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے سوات میں مسلم لیگ ن کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے شخص کے جھانسے میں آگئے اوراس کے جال میں پھنس گئے جس نے آپ سے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا ، جس نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا ، کوئی ایسا شخص ہے جسے 50 لاکھ گھروں میں سے کسی کو 1 گھر بھی ملا ہو؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 10سال ان کی صوبے میں حکومت رہی، 10سال ہمیں ملتے تو آج کےپی پاکستان کا سب سے خوبصورت صوبہ بناہوتا، عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ بتائیں کسی کو ایک گھرملا ہو؟ بتائیں عوام سے جھوٹے دعوے کیوں کیے، دھوکا کیوں دیا۔ کے پی کے عوام کی حالت پر ترس آتا ہے، ترس آتا ہے کےپی کےعوام کس شخص کے جھانسے میں پھنس گئے، ہمارے دور میں بجلی، گیس، چینی سستی تھی، مجھے بتائیں کہ آپ کیوں جال میں پھنس گئے۔
نوازشریف نے کہا کہ جھوٹ بول کر اپنی آخرت خراب نہیں کرنا چاہتا، آزمائے ہوئے کو بار بار آزمانا ٹھیک نہیں، پہلے نوازشریف کو نکالےجانے دیا اب کہتے ہو نوازدو، آئندہ آپ جال اوردھوکے میں نہیں آنا۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 گھنٹے قبل





