گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں مسلسل اسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں 105 فلسطینی جاں بحق ہوئے، فلسطینی وزارت صحت


اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے ، ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہو گئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 12 شہداء کی لاشیں ان کے گھر کے ملبے کے نیچے سے ملی ہیں، جنہیں اسرائیلی فوج نے خان یونس کا مرکز میں السکہ کے علاقے میں بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی فوج مصر کی سرحد کے قریب جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس سے رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ادھر غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں مسلسل اسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں 105 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جن میں اکثریت بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں واقع الامل اسپتال پر چھاپے اور دھاوا بولنا جاری رکھا ہوا ہے اور ناصر اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس کی فورسز نے طبی عملے، زخمیوں، بیماروں اور ہزاروں بے گھر افراد کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ غزہ کے یورپی ہسپتال کے ارد گرد بمباری کی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
وزارت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مرکز اور مغرب میں، بنی سہیلہ، عبسان ، مناطق معن، البطن السمین، النسماوی کے علاقوں میں درجنوں چھاپے مارے اور بمباری کی۔ قابض فوج نے خان یونس میں طیبہ ٹاورز کے محلے پر بمباری کی اور شہر کے وسط اور مغرب میں بھی گولہ باری کی۔

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 7 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 8 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 8 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 7 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 6 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 گھنٹے قبل