این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پانچویں امدادی پرواز مصر روانہ کر دی


حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ کی عوام کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پانچویں امدادی پرواز روانہ کر دی۔
امدادی سامان پاکستان ائیر فورس کے C-130 طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کیا گیا۔نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے سامان روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے، مسلح افواج، وزارتِ خارجہ کے افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نور خان ائیر بیس پر موجود تھے۔ یہ امدادی سامان العرش مصر پہنچے گا جہاں مصر میں تعینات پاکستانی سفیر فلسطینی عوام میں تقسیم کے لیے سامان وصول کریں گے۔
امداد ی سامان میں موسم سرما کیلئے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔ علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک اور امدادی پرواز کراچی سے 100 ٹن سامان لیکر 6 فروری کو مصر روانہ ہوگی۔پاکستان کی جانب سے ابھی تک غزہ کیلئے پانچ پروازوں کے ذریعے تقریباً230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت و امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 3 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 2 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 4 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 7 hours ago

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 3 hours ago

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 hours ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 2 hours ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 6 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 18 minutes ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 7 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- an hour ago