Advertisement
پاکستان

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسےروکی جائے،شرکاءکورکمانڈر کانفرنس

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس میں درپیش خطرات کے مقابلے کیلئے آپریشنل تیاریوں پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا ء کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسےروکی جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 26th 2021, 7:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا درپیش خطرات کے مقابلے کیلئے آپریشنل تیاریوں پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فورم میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں  ایل او سی،ورکنگ باوَنڈری  اور  پاک افغان  بارڈر  کی صورتحال  کا جائزہ لیا گیا ہے۔ فورم میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور پاکستان کے علاقائی امن کیلئے کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

فورم نے افغان سرزمین سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔

کورکمانڈر کانفرنس میں شرکاء نے کہا  کہ  افغانستان میں دہشت گردگروپ سراٹھارہےہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےسےروکی جائے، علاقائی سیکیورٹی صورتحال میں مؤثربارڈرکنٹرول منیجمنٹ ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان نےبارڈرکنٹرول منیجمنٹ کیلیےمؤثراقدامات کررکھےہیں،افغانستان بھی بہترمنیجمنٹ کیلئےضروری اقدامات کرے۔کےپی میں ضم ہونےوالےقبائلی اضلاع اوربلوچستان میں سماجی واقتصادی اقدامات ‏پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سماجی واقتصادی ترقی سےامن کومزیدتقویت ملےگی۔

آرمی چیف نےکوروناکی تیسری لہرکےدوران سول انتظامیہ کی بھرپورمددپر ‏فارمیشنزکےکردارکوسراہا ہے،فارمیشنزکےتعاون سےوباکےپھیلاؤکےروک تھام میں مددملی۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 12 hours ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 18 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 18 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement