عام انتخابات کےلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل
بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل آج پورا کر لیا جائے گا، الیکشن کمیشن


عام انتخابات کی تیاری حتمی مراحل میں داخل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل، ترسیل کا عمل آج پورا کر لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے کے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل جاری ہے جسے آج مکمل کر لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق تمام 859 انتخابی حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تینوں سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا ہے، ایسے حلقے جہاں عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ چھپائی کرانا پڑی، ان حلقوں کے بھی بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے، پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل جاری ہے جو آج تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور اس پر 800 ٹن اسپیشل سکیورٹی کاغذ استعمال ہواتھا جبکہ 2024 کے عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں جس پر 2 ہزار 170 ٹن کاغذ استعمال ہوا ہے۔زیادہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی بڑی وجہ انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہے جو کہ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے عمل کے دوران مختلف مراحل میں کئی چیلنجز سامنے آئے، چیلنجز میں عدالتی مقدمے اور امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ محدود وقت اور چیلنجز کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کی، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کرکے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 19 گھنٹے قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل


