ترکیہ کے صدر طیب اردوان 14 فروری کو اپنے ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے لیے مصر کا دورہ بھی کریں گے


ترکیہ نے مصر کو اپنی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ایک عشرے کے انقطاع کے بعد مصر کے ساتھ تعلقات معمول پر آ گئے ہیں جس کے بعد ترکیہ نے مصر کو اپنے مقبول ہوتے ہوئے ڈرون فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انقرہ اور قاہرہ نے گذشتہ سال سفراء کی تقرری کر کے سفارتی تعلقات کو بہتر بنایا جس کے بعد پہلی مرتبہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان 14 فروری کو اپنے ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے لیے مصر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ السیسی کے ساتھ ملاقات میں تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بات کریں گے۔ہمارے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مصر کے پاس کچھ ٹیکنالوجیز کا ہونا ضروری ہے۔ ہمارے پاس (مصر) کو بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑیاں اور دیگر ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا معاہدہ ہے۔
شام، لیبیا، آذربائیجان اور یوکرین کے تنازعات پر ترک ڈرونز کے اثرات کے بعد ان کی بین الاقوامی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ایتھوپیا بھی ترک ڈرون کے خریداروں میں شامل ہے جس کے نیلے نیل پر ہائیڈرو پاور ڈیم پر مصر کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہیں۔

انڈر 19 ورلڈکپ:پاکستان زمبابوے کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ہزاروں روپےاضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- 12 گھنٹے قبل

چونیاں میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 6 گھنٹے قبل

فیشن سٹائلسٹ کامی جی کی سالگرہ کی پروقار تقریب،فیشن انڈسٹری سے جڑے بڑے ناموں کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 10 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے کا تذکرہ
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف نے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کر دیے
- 11 گھنٹے قبل

کوئٹہ میں سال نو کی پہلی برفباری اور بارش، پنجاب اور خیبر پی کے میں بھی بادل برسنے کو تیار
- 9 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش کا بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے سے انکار
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کی ثقافت اور بسنت کی خوشیوں کا جشن :گلوکار سونو ڈینجرس سونگ ’’آئی بسنت ‘‘کا ٹیزر جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

تیراہ : شدید برف باری، پاک فوج کی متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 6 گھنٹے قبل

علی ظفر کا البم ’روشنی‘ عالمی اے آئی ویڈیو لہر کا باعث، پاکستانی تخلیق کاروں کی نئی نسل عالمی اسٹیج پر نمایاں
- 7 گھنٹے قبل









