لاہو ر: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سات جون سے لاہور سمیت باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں سکول کھولنے کا اشارہ دیدیا۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سات جون سے لاہور سمیت باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔
The issue of Public and Private schools that are still closed in Districts of Punjab was discussed in the last NCOC meeting. The remaining Districts will have a staggered approach opening from Monday June7th, 2021. Please follow SOPs issued by the Government
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 25, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا پنجاب کے بیس اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے این سی او سی میں مشاورت ہوئی، بیس اضلاع میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا ، گورنمنٹ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔
گزشتہ روز وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا تھا،حکومت نے رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور فیصلے صوبے کریں گے۔جبکہ امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کئے جائیں گے اور تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 9 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 11 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 5 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 8 گھنٹے قبل


