جی این این سوشل

پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشت گرد مارےگئے ، آئی ایس پی آر

دہشتگردوں میں رنگ لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشت گرد مارےگئے ، آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں رنگ لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں سے بھتہ وصولی اور اغوامیں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کھیل

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 13 دن آرام کے بعد 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ 

چوتھا میچ فلہم اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 14 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ایورٹن کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 17 رہی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 4 سو 54 افراد زخمی بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سےباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کا فیصلہ، لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لیےالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll