Advertisement
پاکستان

نگران وزیر اعظم کی عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں، انوار الحق کاکڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 9th 2024, 12:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر اعظم کی  عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، نگران صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، میڈیا اور ان تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اہم موقع نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کے استحکام اور مضبوطی بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری عمل کا سنگ بنیاد رہا ہے، ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کے لئے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی کے اظہار سے ہماری جمہوریت مضبوط ہو گی اور اس کے لئے پاکستانی عوام تحسین کے مستحق ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چند واقعات کے باوجود ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ایل ای اے، سویلین ایڈمنسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اپنے فرائض سے ان کی غیر متزلزل وابستگی انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے غیر معمولی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باوجود عوام کا جذبہ اور انتخابی عمل میں ان کی شرکت ہمارے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے سرگرم قوتوں کے خلاف ایک طاقتور بیان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے ہماری اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بار پھر میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔

Advertisement
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم

  • 15 منٹ قبل
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

  • 2 گھنٹے قبل
گزشتہ روز بڑے اضافےکے بعد سوناآج اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

گزشتہ روز بڑے اضافےکے بعد سوناآج اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناد یا، 4 خارجی جہنم واصل 

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناد یا، 4 خارجی جہنم واصل 

  • 4 گھنٹے قبل
سانحہ کار ساز کو 18 برس بیت گئے ، المناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ

سانحہ کار ساز کو 18 برس بیت گئے ، المناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ

  • 5 گھنٹے قبل
 اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان 

 اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان 

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع

  • 34 منٹ قبل
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری

  • 38 منٹ قبل
وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا،دفتر خارجہ

وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا،دفتر خارجہ

  • 3 گھنٹے قبل
نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک

  • 23 منٹ قبل
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا

  • 11 منٹ قبل
Advertisement