Advertisement
پاکستان

بین الاقوامی صحافیوں نے پاکستان میں انتخابات کو شفاف قرار دے دیا

ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے وفاقی دارالحکومت کے کئی پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور پرامن انداز میں انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 9th 2024, 1:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بین الاقوامی صحافیوں نے پاکستان میں انتخابات کو شفاف قرار دے دیا

دولت مشترکہ کے مبصر مشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے پولنگ کے عمل کی خوش اسلوبی سے انجام دہی یقینی بنانے پر نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی کوششوں کو  سراہا ہے۔

 اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے ہیں کی قسم کی کوئی دھاندلی نظر میں نہیں آئی ہے ۔ 

اس سے پہلے ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے وفاقی دارالحکومت کے کئی پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور پرامن انداز میں انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement