Advertisement
ٹیکنالوجی

الیکشن مینجمنٹ سسٹم انتخابی نتائج کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگا، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی ترجمان نگہت صدیق پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران اور دیگر انتخابی عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے ر ہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 9 2024، 1:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن مینجمنٹ سسٹم انتخابی نتائج کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگا، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی ترجمان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ کمیشن کا ٹیکنالوجی کی بنیاد پر الیکشن مینجمنٹ سسٹم انتخابی نتائج کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے آج  پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران اور دیگر انتخابی عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے ر ہے ہیں ۔

نگہت صدیق نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیموں نے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے تعاون سے انتخابی عمل کی خوش اسلوبی سے تکمیل یقینی بنائیں گے ۔

Advertisement