الیکشن ڈے پر سکیورٹی کی صورتِ حال کو بہترین انداز میں دیکھا گیا، نگراں وزیر داخلہ
اپنے وعدے کے مطابق نگراں حکومت نے انتخابات کا انعقاد کرایا، نگراں وزیر اطلاعات


نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ الیکشن سے قبل دہشت گردی واقعات میں 28 شہادتیں ہوئیں، انٹیلیجنس رپورٹ میں دونوں واقعات خودکش نہیں تھے، دونوں حملے ڈیٹونیٹر ڈیوائس سے کیے گئے تھے، نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کو الیکشن شفافیت کا ثبوت قرار دے دی۔الیکشن ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کی صورتِ حال کو بہترین انداز میں دیکھا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا، پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی رپورٹ تھیں، عام انتخابات کا انعقاد بہت بڑا امتحان تھا، عوامی تحفظ کے لیے یہ فیصلہ دوبارہ بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں اپنے پولنگ اسٹیشنز کو کیسے محفوظ کر سکتے تھے، ہمارے لیے ہر صورت میں انسانی جانوں کی حفاظت اہم ہے، اس الیکشن میں کروڑوں لوگوں نے ووٹ ڈالا، ہم جانتے تھے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش پر تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، ۔ 8 فروری کا دن ایک امتحان تھا، الیکشن کے دن 2 لیویز اور 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے، 4 سویلین جاں بحق ہوئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، اداروں نے سیکیورٹی کا نظام بہتر طریسے سے چلایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنقید کی گئی موبائل سروس جلد بحال کیوں نہیں کی، نتائج پروسیسنگ میں تاخیر رابطے میں کمی کے باعث ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے رات 12 بجے پریس کانفرنس کی، پاک فوج جوانوں نےعوام کے تحفظ کے لیے جانوں کی قربانی دی، ہمارے لیے پولنگ کے عملے کی حفاظت بھی ضروری تھی۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ تمام اداروں نے مل کر کامیاب الیکشن کا انعقاد کیا، پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی رپورٹس تھیں، سیکیورٹی صورتِ حال پر ہائی لیول میٹنگ بلائی گئی تھی، 6 لاکھ سے زائد افواج پاکستان نے عوام کی حفاظت کی، تمام رسک کے باوجود ہم نے الیکشن کا انعقاد اچھے ماحول میں کرایا، اُمید ہے الیکشن کے بعد بننے والی حکومت عوام کا سوچے گی۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ انتخابی عمل انجام پذیر ہوا، اپنے وعدے کے مطابق نگراں حکومت نے انتخابات کا انعقاد کرایا۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 minutes ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- an hour ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- an hour ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago




