وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 31 جنوری اور 7 فروری 2024کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
وفاقی کابینہ نے وزارتِ دفاعی پیداوار کی سفارش پر ایئر کموڈور محمد عاطف ہاشم کی بطور ممبر ٹیکنیکل، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس بورڈ میں تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کا نفاذ 19 جولائی 2023 سے ہو گا ۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر نادرا کے آڈٹ کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ کیٹگری A کی آڈٹ فرم کی خدمات کے حصول کے لیے اوپن بڈنگ کی منظوری دے دی۔
اس فیصلے سے وفاقی کابینہ کے 2019 میں کیے گئے فیصلے میں ترمیم کی گئی جس کے مطابق NADRA کے آڈٹ کے لیے صرف چار بڑی و معروف آڈٹ فرمز کی خدمات حاصل کی جاسکتی تھیں۔ کابینہ کو بتایا گیا نادرا کے آڈٹ کو مزید موثر، شفاف اور بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے ضروری ہے کہ اسٹیٹ بینک میں کیٹگری A میں رجسٹرڈ تمام آڈٹ فرمز کو نادرا کے آڈٹ کے لیے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔
وفاقی کابینہ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی سفارش پر ”سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان“ کے منصوبے کو بطور ”قومی کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم(nCERT)“ نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ قومی ترقیاتی بجٹ میں شامل اور اس پر کام پہلے سے جاری ہے۔ وفاقی کابینہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں CDA ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی پالیسی پیش کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق CDA کو اس بات کا تعین کرنا تھا کہ ملازمین کو رعایتی نرخوں پر دینے سے CDA کی آمد ن میں کیا فرق آئے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قیمتی زرعی اراضی کا استعمال کرنے کی بجائے عمودی عمارتوں کی تعمیر پر توجہ دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گھر مہیاہوسکیں اور جلد از جلد اس ضمن میں پالیسی وضع کی جائے۔ کابینہ نے الاٹمنٹ کی پیش کردہ پالیسی پر فیصلہ مؤخر کردیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سفارش پر Adaptation Act کے سیکشن 5(2) میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم کے تحت اس سیکشن میں آزاد جموں و کشمیر کونسل کی جگہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے الفاظ کا استعمال کیا جائے گا تاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون نیٹ ورک اسپیکٹرم کی لائسنس فیس اور تجدید فیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کو منتقل کی جاسکے۔
وفاقی کا بینہ نے کابینہ کمیٹی برائے پرائیوٹائیزیشن کمیشن کے 7 فروری 2024 کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق مؤخر کردی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 31 جنوری اور 7 فروری 2024کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 26 منٹ قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 2 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 5 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 5 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 5 گھنٹے قبل