پاکستان

نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ چیلنج کر دیا

125 سے زائد پولنگ اسٹیشنز تک فارم 45 نہیں پہنچا ابھی تک نتائج کا اعلان ہوچکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 10th 2024, 10:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ چیلنج کر دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریمو میاں محمد نواز شریف نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 کا نتیجہ چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کے نتیجے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنز تک فارم 45 نہیں پہنچا ابھی تک نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔

تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے 15 سے نتائج روکے جائیں۔