جی این این سوشل

دنیا

اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لئے پیش ، ڈریگن کے نئے سال کا پُرجوش استقبال

یہ گالا نئے سال کے موقع پر چینی لوگوں کے لیے ایک ناگزیر “ثقافتی عشائیہ” بن گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لئے پیش ، ڈریگن کے نئے سال کا پُرجوش استقبال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کی پیش کش اسپرنگ فیسٹیول گالا بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے عالمی ناظرین کے لئے پیش کر دیا گیا۔ 40 سال سے زائد عرصے سے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” دنیا بھر میں چینی لوگوں کے جذبات کو یکجا کیے ہوئے ہے۔

یہ گالا نئے سال کے موقع پر چینی لوگوں کے لیے ایک ناگزیر “ثقافتی عشائیہ” بن گیا ہے۔ خاص طور پر اقوام متحدہ نے جشن بہار کے تہوار کو اقوام متحدہ کی چھٹی کے طور پر نامزد کیا ہے، جس سے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” کو عالمی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ اس نئے سال کے موقع پر “اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے عالمی ناظرین کے ساتھ ڈریگن کے سال کا خیر مقدم کیا۔

رواں سال کے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے ورچوئل فلم پروڈکشن کو بھی اختراعی طور پر متعارف کرایا، ایک” ایکس آر پلس وی پی” الٹرا ہائی ڈیفینیشن پروڈکشن سسٹم تخلیق کیا گیا جو حقیقت سے قریب تر ہے۔ گالا کے دوران شوٹنگ کے نئے طریقے استعمال کرتے ہوئے خوبصورت اور دلکش انداز میں ورچوئل اور حقیقی مناظر کو باہم مربوط کیا گیا۔

چائنا میڈیا گروپ نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے حوالے سے شین یانگ، چھانگ شا، شی آن، اور کاشغر سمیت چار شہروں میں ذیلی وینیوز بھی قائم کیے۔بین الاقوامی نیٹیزنز کے حوالے سے انٹرایکٹو موسیقی “شیئر” میں، پوری دنیا کے نیٹیزنز ڈریگن کے سال کی تھیم پر مبنی رقص میں شامل ہوئے اور چین کے نئے سال کا خوشگوار رنگ پوری دنیا میں پھیل گیا۔

اسی شب، چھ براعظموں کے49 ممالک کے 90 شہروں میں 3,000 سے زیادہ اسکرینز نے” “اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی براہ راست نشریات اور رپورٹنگ کی اور بیرون ملک مقیم کروڑوں ناظرین چینی نئے سال کی خوشی میں شریک ہوئے۔

دنیا بھر کے ناظرین نے خوش کن موسیقی اور قہقہوں کے ساتھ چینی نئے سال اور چینی ثقافت کی منفرد دلکشی کا اشتراک کیا، اور ایک ساتھ مل کر نئے سال کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف 18 دسمبر کو مصر کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم قاہرہ میں ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک (ڈی-8) کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف 18 دسمبر کو مصر کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم قاہرہ میں ہونے والے ترقی پذیر ممالک کے  سربراہی اجلاس ڈی 8 میں شرکت کریں گے۔

قاہرہ میں ہونے گیارہویں ڈی-8 سربراہی اجلاس کا موضوع "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی حمایت: کل کی معیشت کی تشکیل" ہوگا۔

سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نوجوانوں اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں  میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے تاکہ مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، جدت کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کو ترقی دینے میں مدد ملے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مصر کےدوران وزرا کا وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا،دورے کے دوران وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالالفتح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں

پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی  ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی پیر کے روز فلسطینی ہینڈ بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں، جس پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بے جی پی ) کو مرچیں لگ گئیں۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کھل کر غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں۔

نئی دہلی میں فلسطینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عابد الرازگ ابو جزر نے پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور انہیں کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔

دوسری جانب بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے پریانکا گاندھی کی وائرل تصویر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے، چاہے اس کا مطلب ملک کے مفادات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل جون میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی تھی،انہوں نے کہا کہ غزہ کے معصوم لوگوں بشمول بچوں، خاندانوں اور کارکنوں کے لیے صرف بولنا ہی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں خوفناک تشدد اور قتل و غارت پر مزید سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

بل کی منظوری کے بعد ا سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ کر 9 لاکھ 50 ہزار ہو جائےگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کر لیا جس کے بعداراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھ کر4 لاکھ ہو گئی۔

بل کی منظوری کے بعد اب صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی جائے گی، جبکہ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کر دی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار کردی گئی، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار ہوئی ۔

علاوہ ازیں بل کی منظوری کے بعد اب سپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی، اب ایڈوائزر کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll