الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج میں تاخیر پر امیدواران گزشتہ 2 روز سے RO آفس میں نتائج کے منتظر تھے اور آج بھی اسی سلسلے میں احتجاج جاری تھا کہ اچانک کشیدگی شروع ہو گئی


شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشا میں محسن داوڑ کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے کارکنوں کی احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جو کشیدگی اختیار کر گئی ۔
میرانشاہ قلعہ گیٹ کے سامنے این اے 40 شمالی ویرستان کے نتائج میں تاخیر کے خلاف امیدواروں اور کارکنوں کا احتجاج جاری تھا کہ مبینہ طور پر کراس فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ محسن داوڑ سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ حامیوں کے ہمراہ احتجاج کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج میں تاخیر پر امیدواران گزشتہ 2 روز سے RO آفس میں نتائج کے منتظر تھے اور آج بھی اسی سلسلے میں احتجاج جاری تھا کہ اچانک کشیدگی شروع ہو گئی۔
پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید موقع ہر ہی شہید ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے دراندازہ کے قریب پولیس موبائل پر حملہ کیا، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 35 منٹ قبل

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 44 منٹ قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 3 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 13 گھنٹے قبل