جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کے عوام نے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا جمہوری حق استعمال کیا ،انوار الحق کاکڑ

انوارالحق  کاکڑ نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود عوام نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے عوام نے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا جمہوری حق استعمال کیا ،انوار الحق کاکڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہفتہ کے روز کہا کہ موجودہ عام انتخابات میں ووٹرز نے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا آئینی حق استعمال کیا۔

انوارالحق  کاکڑ نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود عوام نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک آزاد اور منصفانہ انتخابات تھے۔


موبائل سروسز کی معطلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے انہیں مواصلاتی چینلز کو بلاک کرنا پڑا۔ ورنہ ان کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف موبائل خدمات تھیں جو انٹرنیٹ سروس کے دستیاب ہونے کے دوران معطل کی گئی تھیں۔

نگراں وزیراعظم نے آئندہ حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور پاکستان کے عوام کے سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مخلوط حکومت کی توقع تھی لیکن یہ سیاسی جماعتوں پر منحصر ہے کہ وہ آپس میں مذاکرات کریں یا مخلوط حکومت بنائیں ۔ 

پاکستان

حکومت کی جانب سے پیش ہونے والی مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات

مجوزہ آئینی ترامیم میں 22 شقیں شامل ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی جانب سے پیش ہونے والی مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں پیش ہونے والی مجوزہ آئینی ترامیم کے اہم نکات سامنےآگئے، مجوزہ آئینی ترامیم میں 22 شقیں شامل ہوں گی جبکہ وفاقی حکومت آئین کی شقیں 51، 63، 175 ، 187، 195 میں ترامیم بھی شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل ہیں، آئینی ترامیم میں بلوچستان کی نشستیں 65سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، محرف اراکین اسمبلی کی اوتھ سے متعلق بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے ۔

بل کے مطابق آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کئے جانے کا امکان ہے، آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

اسی طرح ہائیکورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں ٹراسفر کرنے کی تجویز ہے،مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافہ نہیں کیا جائےگا، آئندہ چیف جسٹس کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے گا جس کے تحت سینئر ترین 5 ججز میں سے کوئی ایک آئندہ چیف جسٹس تعینات کیاجائےگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے ہوگی، حکومت سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز میں سے چیف جسٹس لگائے گی، آئینی عدالت کے باقی چار ججز بھی حکومت تعینات کرے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلئے پانچ سینئر ججز کا پینل وزیراعظم کو بھیجوانے کی تجویز دی گئی ہے ،پانچ سینئر ججز میں سے کسی ایک کو وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرسکیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کو بااختیار بنانے کےلئے جوڈیشل کمیشن کیساتھ اکھٹا کردیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کے اکھٹا ہونے کے بعد ہائی کورٹس کے ججز میں سے پہلے پانچ ججز میں کسی ایک کو چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری لی جاسکے گی۔

کابینہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آئینی عدالت کے لئے الگ سے چیف جسٹس آف پاکستان کا تقررہوگا، وفاقی حکومت آئینی عدالت میں کل پانچ ججز کام کریں گے، ہائیکورٹس کے ججز کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں تبادلے بھی مسودے کا حصہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل

سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل

پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد ہوگئیں۔

سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔ سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سلیمہ امتیاز کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ مواقع فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور دو کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے جھگڑہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll