Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹویٹر ایکس چند گھنٹو ں کی بندش کے بعد بحال

ہفتہ کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق چل رہی تھی، تاہم اچانک شام چار سے پانچ بجے کے درمیان ٹوئٹر سروس موبائل فون اور ڈیکس ٹاپ پر معطل ہوگئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 11th 2024, 2:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹویٹر ایکس چند گھنٹو ں کی بندش کے بعد بحال

ہفتہ کو پاکستان میں اچانک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس معطل کر دی گئی  جس کے بعد صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہفتہ کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق چل رہی تھی، تاہم اچانک شام چار سے پانچ بجے کے درمیان ٹوئٹر سروس موبائل فون اور ڈیکس ٹاپ پر معطل ہوگئی تھی ۔

انٹرنیٹ کی بندش کو ٹیسٹ کرنے والی  ویب سائٹ ”ڈاؤن ڈیٹیکٹر“ کے مطابق پاکستان میں ہفتہ کو دوپہر چار بجے ٹوئٹر سروس متاثر ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement