پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین سے فوراً مستعفی ہونے کا مطالبہ
دھاندلی کا لبادہ پہنا کر پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ عوام کے سروں مسلط کیا جا رہا ہے، پارٹی ترجمان


پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین سے فوراً مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عوام کی منشا کو پامال کرکے ملک میں پی ڈی ایم ٹو جیسا شرمناک ڈرامہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین سے فوراً اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف نے عوام کی منشا کو پامال کرکے ملک میں پی ڈی ایم ٹو جیسا شرمناک ڈرامہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کردیا
— PTI (@PTIofficial) February 11, 2024
چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین سے فوراً مستعفی ہونے کا بھی طالبہ
دھاندلی کا لبادہ پہنا کر پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ عوام کے سروں مسلط کیا جا رہا…
ترجمان کے مطابق دھاندلی کا لبادہ پہنا کر پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ عوام کے سروں مسلط کیا جا رہا ہے، ملک کی سب سے بڑی، مقبول ترین، چاروں صوبوں میں نمائندگی اور فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف ہی حکومت سازی کا بنیادی دستوری، جمہوری، اخلاقی اور سیاسی حق رکھتی ہے، پاکستان جس معاشی و انتظامی تباہی کا آج شکار ہے اس کا ذمہ دار ہی پی ڈی ایم نامی نااہل، نکمّا اور عوام سے مسترد کیا جانے والا مجرموں کا ٹولہ ہے۔
اپنے پیغام میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ تین روز پہلے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے نااہل مجرموں کے اس ٹولے کو ہی اپنے ووٹ کے ذریعے مسترد کیا جس نے 16 ماہ کے دوران عوام کو معاشی و انتظامی تباہی اور بدترین مہنگائی کی دلدل میں پھینکا، عزّتِ نفس اور دستور و قانون کے احترام سے یکسر بے نیاز چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن جمہوریت پر کھلے ڈاکے میں مرکزی سہولتکار ہیں،
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ دستور پامال کرنے، قانون کی دھجیاں اڑانے، جمہوریت کو داغدار کرنے اور عوامی مینڈیٹ کی بےحرمتی کا دروازہ کھولنے والے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین فوراً استعفیٰ دیں، عوام اپنے مینڈیٹ کے برعکس مجرموں کو ملک پر مسلط کرنے کے کسی منصوبے کو قبول کرے گی نہ ہی پاکستان تحریک انصاف اس کی اجازت دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست
- 5 hours ago

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- an hour ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 2 hours ago

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 5 hours ago

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،ایران اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 3 hours ago

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 4 hours ago

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- an hour ago

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 4 hours ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 2 hours ago










