جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے

آزاد امیدوار 101 نشستوں کے ساتھ سر فہرست جبکہ مسلم لیگ (ن) 75 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

آزاد امیدوار 101 نشستوں کے ساتھ سر فہرست جبکہ مسلم لیگ (ن) 75 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ پنجاب اسمبلی میں آزاد امیدوار 138 جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 137 نشستیں ملیں۔سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز 84، خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد 90 اور بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان 11، 11 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی کل 266 جنرل نشستوں میں سے ایک نشست پر انتخاب امیدوار کی وفات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا جبکہ ایک نشست کے 25 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہوگی جبکہ 264 نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز نے 54، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان 4، پاکستان مسلم لیگ 3، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی 2،2 جبکہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان ، پاکستان مسلم لیگ ضیا، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی پاکستان ، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور بلوچستان ملی عوامی پارٹی کو ایک ۔ایک نشست حاصل ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے ایک نشست پی پی 266 رحیم یار خان امیدوار کی وفات کی وجہ سے انتخاب نہیں ہو سکا۔ یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کو 10، پاکستان مسلم لیگ 8، استحکام پاکستان پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک پاکستان کو 1، 1 نشست ملی۔

سندھ اسمبلی میں 130 نشستوں میں سے ایک حلقہ کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی وجہ سے اس کا نتیجہ روکا گیا ہے ، سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 28 ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی نے 2، 2 جبکہ 13 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں میں سے 112 کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جب کہ 2 نشستوں پر امیدواروں کی وفات کی وجہ سے پولنگ ملتوی جبکہ ایک حلقے میں پولنگ کے روز گڑ بڑ کی وجہ سے اس کا نتیجہ روکا گیا ہے یہاں سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 7، پاکستان مسلم لیگ (ن) 5، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز 4، جماعت اسلامی پاکستان 3، پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک نشست ملی۔

بلوچستان اسمبلی کی کل 51 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان 11، 11 نشستوں کے ساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 10 ، آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 3 ، عوامی نیشنل پارٹی 2 ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، حق دو تحریک بلوچستان پارٹی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔

پاکستان

وزیر اعلٰی بلوچستان اور وزیر داخلہ کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلٰی بلوچستان اور وزیر داخلہ کی    شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد،  اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے لاہور کے نصیر آباد میں واقع شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور شہید کیپٹن کے والدین سے ملاقات کی۔

کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔تینوں حکام نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے جس کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔

بعدازاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر اسٹیٹ بینک کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد کو ماہانہ 40 لاکھ روپے تنخواہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جو ان سے پہلے موجود سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر سے تقرہباً 60 فیصد زیادہ ہے، جن کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے قومی اسمبلی میں بتایا گیا کہ موجودہ مرکزی بینک کے گورنر کی تنخواہ پچھلے گورنر سے کم از کم 15 لاکھ روپے زیادہ ہے۔

جمیل احمد کے مجموعی پیکج میں کئی مراعات بھی شامل ہیں جیسے کہ رینٹل الاؤنس، گھر کی مینٹیننس اور فرنشننگ، دو گاڑیاں جن میں سے ہر ایک کا 600 لیٹر پیٹرول مفت ہے، اور گھر کیلئے چار ملازمین رکھنے کی اجازت، جن میں سے ہر ایک کی تنخواہ 18 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

مرکزی بینک گورنر کے یوٹیلیٹی بلز، تفریح، اور موبائل فون کے اخراجات بھی ادا کرتا ہے۔ ان کی دیگر مراعات میں بچوں کے تعلیمی اخراجات کی 75 فیصد کوریج، مکمل میڈیکل کوریج، ایئر لائن ٹکٹ، کلب کی رکنیت اور سکیورٹی اخراجات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

اوسلو: ناروے کی شاہی خاندان سے باغی شہزادی مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ایک شاندار ساحلی تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اس شادی میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں ،جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔ 

ان کی شادی نے نہ صرف ناروے بلکہ پوری دنیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ شہزادی کے شوہر ڈیرک ویریٹ بھی ایک خود ساختہ روحانی پیشوا ہیں جو بدروحوں اور آسمانی مخلوق کے ساتھ رابطے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 

 مارتھا لوئیس نے جنات اور فرشتوں سے ہونے والی گفتگو اور اپنے روحانی سفر پر کتب بھی لکھی ہیں۔ ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔ 2016 میں ان کی طلاق ہوگئی اور ان کے سابق شوہر نے 3 سال بعد خودکشی کرلی تھی۔ جون 2020 میں انہوں نے ڈیرک ویریٹ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 ڈیرک ویریٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے جنم میں فرعون تھے اور مارتھا کوئیس ان کی بیوی تھیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll